متناسب نمائندگی کے تحت انتخابات کیلئے قانون سازی کی جائے‘ ڈاکٹر مشتاق

جہلم ویلی (بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آمدہ انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت کرانے کے لیے حکومت آئین میں ترمیم لائیجہلم ویلی حلقہ 6 میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ،ایم ایل ایز کی تقرریو ں،تبادلوں اور سکیموں کے اختیار ختم کر کے ان کو قانون سازی،ریاست کی ترقی اور خودکفالت کی طرف لانے اور بے وزگار نوجوانوں کے روزگار کے حوالے سے بڑے بڑے منصوبے بنانے پر لگایاجائے،عوام نے جماعت اسلامی کو موقع دیا تو مفت تعلیم اور صحت کا اہتمام کریں گے،بزرگوں،بیواؤں اور بے روزگار افراد کے لیے وظائف فراہم کریں گے،ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اور بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں گے،،اس موقع پر جہلم ویلی حلقہ 6چھٹیاں،سینا دامن اور کچھا سے سینکڑوں افراد جماعت اسلامیں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا،تقریبا ت سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی وحدت اور حق خودارادیت کے حوالے سے کوئی کمپورومائز نہیں کرے گی،دو کروڑ کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کا عہد دنیا پورا کرے،بیس کیمپ کی قیادت نے جہاں عوام کے مسائل حل نہیں کیے وہیں بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے بھی اپنا مطلوبہ کردار ادا نہیں کیا جماعت اسلامی عوامی مسائل بھی حل کرے گی اور بقیہ کشمیرکو بھی آزاد کرائے گی۔




