مظفرآباد

واپڈا اور نیلم جہلم پراجیکٹ انتظامیہ ہمیں ہمارے حقوق دے‘ متاثرین مالسی کامطالبہ

مظفرآباد‘ٹھوٹھ(نمائندہ خصوصی) حقیقی متاثرین نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ C2 مالسی کی میٹنگ، بڑی تعداد میں متاثرین کی شرکت۔ واپڈا اور نیلم جہلم پراجیکٹ انتظامیہ متاثرین کو ان کے حقوق دے۔ اسد لطیف مغل چیئرمین یونین کونسل ٹھوٹھہ۔ افسر مغل عامر تنویر کول سید مدثر نقوی ناہید مغل پرویز مغل۔ جو ٹھیکیدار نما لوگ خود ساختہ کمیٹیز اور کوآرڈینیٹر شپ کا اعلان کرتے ہیں وہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ہم اٹھانوے فیصد متاثرین اراضی اور حقیقی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ اب ہر شخص اپنے حقوق کی بات کر سکتا ہے۔ صرف چند ٹھیکیدار اپنے ذاتی مفادات کے لیے اکٹھے ہو کر عام لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ہم متاثرین کو قابل قبول نہیں۔ کثرتِ رائے سے مقررین نے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے کوآرڈینیٹر شپ کے لیے عامر تنویر کول پر اتفاق کیا۔ مقررین میں ناصر حیدری ممبر لوکل کونسل۔ عامر زمان مغل ممبر لوکل کونسل۔ سید وقار کاظمی۔ شعیب مغل۔عارف مغل۔ سید مدثر نقوی۔ عامر کاظمی۔ پرویز مغل۔ راجہ فیصل خان۔ نمبردار الیاس خان۔ سید تصور گردیزی۔ سید الطاف۔ راجہ محمد سلیم۔ رحمت شاہ۔ عمران شاہ۔ زاہد خان مغل۔ سید بشیر شاہ۔ اعتزاز اعوان وائس چیئرمین مقررین نے بھرپور انداز یہ مطالبہ کیا کہ میرٹ پر نوکریاں دی جائیں۔اس موقع پر مالسی ٹھوٹھہ گوڑی مجہوئی بندوے کرولی جلیاری سیری سلطان پور منڈے بانڈی ہڑیالہ نگرہ لایا کمہار بانڈی اور قرب و جوار سے ہزاروں کی تعداد میں متاثرین نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا جن علاقوں میں بڑے پراجیکٹ وہاں پر لوگوں کو بڑی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ وہاں پر سکولز ہسپتالز پارکس کے علاؤہ متاثرین کو متبادل اراضی پلاٹس۔ وہاں کے نوجوانوں کو اسکالرشپ دی جاتی ہے۔ اب دوبارا کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہم کسی کو لیبر کارڈ نہ برادری کارڈ نہ علاقے کا استعمال کرنے دیں گے۔ اس سے قبل چند لوگ صرف ذاتی مفادات کی خاطر چند لوگوں کو اکٹھا کر کے یا لیبر کو بیوقوف بنا کر ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اب ہم ایسے نہیں ہونے دیں گے۔ سٹیج سے مقررین نے یہ بھی مطالبہ کیا اس پراجیکٹ کے ڈیمج ہونے کی وجوہات اور اس کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے اور ان کا سخت احتساب کیا جائے۔ تمام مقررین نے کہا کہ سابقہ چہرلو ٹھپہ گٹھ جوڑ کے قبول نہیں کریں گے۔ وقاص مغل نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔ اجلاس کے اختتام پر افسر مغل نے بارہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا اور عامر تنویر کول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں عوام اور متاثرین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے حق سچ اور مظلوم کا ساتھ دینے کی کوشش کرتے ہوئے اس سے پہلے ہونے والی ناانصافی کرپشن اور اجارہ داری ختم کرتے ہوئے پراجیکٹ میں بہترین کوارڈینیشن سے کام لوں۔ ون مین شو نہیں چلنے دوں گا جو لوگوں کے نام پر مفادات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام علاقہ نے نمبردار اسد لطیف مغل ٹھیکیدار ناہید خان عامر تنویر کول افسر مغل پرویز مغل مدثر نقوی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

Related Articles

Back to top button