مظفرآباد

وزارت تعلیم نے NTSاشتہار سے قبل خالی آسامیاں پرکرنیکا تہیہ کرلیا‘خواجہ فاروق

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم ایل اے حلقہ تین سٹی مظفرآباد خواجہ فاروق احمد نے حلقہ تین میں دھڑا دھڑ خالی اسامیوں پر روزانہ تبادلہ جات تعلیمی پالیسی کے سراسر خلاف عمل میں لائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ وزارت تعلیم،سیکرٹری تعلیم سکولز،ماتحت ضلعی آفیسران نے تہیہ کرلیا ہوا ہے کہ این ٹی ایس کا اشتہار آنے سے قبل حلقہ تین کی تمام خالی اسامیاں پُر کردی جائیں گی تاکہ حلقہ تین کا کوئی نوجوان،امیدوار این ٹی ایس کے تحت نوکری حاصل نہ کرسکے کیونکہ اسامی ہی خالی نہیں رہے گی۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ 20 تا 30 ہزار روپے رشوت لے کر تبادلہ جات بھی کیے گئے ہیں،چند افراد جن سے معاملات ان رشو ت خور آفیسران کے لیے طے نہ ہوسکے سے ہم نے بیان حلفی لے لیے ہیں۔مجھے پوری امید تھی کہ سیکر ٹری تعلیم سکولز تبادلہ جات کی پالیسی کے خلاف تبادلہ جات ہونے میں رکاوٹ ڈالیں گے،لیکن وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر نرمی دے کر حلقہ تین کے عوام کے ساتھ ناانصافی معاشی قتل عام میں مکمل ملوث ہوچکے ہیں۔ان کے دو ماتحت آفیسران ماجد خلیل اور قاضی جلیل اور ایک دو ماتحت اہلکاران بھی ان تبادلہ جات میں مکمل ملوث،معاون ہیں بلکہ بدنیتی کی بنیاد پر حلقہ تین کے این ٹی ایس کی میرٹ لسٹ پر آنے والے بے روزگار افراد کا معاشی قتل کررہے ہیں اور خدشہ ہے کہ کسی دن کسی نے تنگ آمدبجنگ آمد کی بنیاد پر ان سب کو راستے میں پکڑ کر اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا حساب مانگ لیں گے۔عدالت العالیہ سے امید ہے کہ وہ 6فروری کو اڑھائی سال سے زیر التواء رٹ پٹیشن کو حتی سماعت کر کے حلقہ تین کے بے روزگار ان جو این ٹی ایس کی سابقہ فہرست میں میرٹ پر آئے ہوئے ہیں کو روزگار دلانے،انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ان تبادلہ جات کے ذمہ داران جنہیں وزیر تعلیم سکولز کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے سے احتساب کے کٹہرے میں ایک نہ ایک دن آئیں گے،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے متوقع امیدواران اسمبلی کی بے حسی مجرمانہ خاموشی اپنے حلقہ انتخاب کے بے روزگاران سے ہونے والی ناانصافی پر مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے انہیں اپنی حکومت سے حلقہ تین کی خالی اسامیوں پر تبادلہ جات کرنے کے حوالے سے ان ظالموں کا ہاتھ روکنا چاہیے تھا۔

Related Articles

Back to top button