مظفرآباد

آ¶ٹ آف سکول چلڈرن پراجیکٹ کیلئے معاہدہ بڑا بریک تھرو ہے‘ شوکت جاوید میر

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ آ¶ٹ آف سکول چلڈرن پراجیکٹ کیلئے سات ارب روپے کا معاہدہ وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت کا علمی وارثت کی بلا تخصیص تروایح کا بہت بڑا بریک تھرو ہے۔ خطیر رقم سے وفاقی حکومت کی جانب سے تین دانش سکولوں اور ایک دانش یونیورسٹی کے قیام آزاد کشمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل سات ارب روپے کے تعلیمی پیکچ کے بعد آزاد خطہ ماڈل ایجوکیشنل سٹیٹ کا استعارہ ثابت ہو گا چالیس ارب روپے کے فنڈز سے صحت کارڈ کی اجرائیگی اور تعلیمی منصوبوں کے ساتھ ساتھ دس ارب روپے بجلی کا نظام آپ گریڈ کرنے کیلئے فراہمی پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں پیپلز پارٹی کی حکومت قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے عوام دوست فلسفہ سیاست کی پیروکار ہے سماجی انصاف کی فراہمی وسائل کی منصفانہ تقسیم ،تعلیم صحت روزگار اور تعمیر و ترقی فیصل ممتاز راٹھور کی حکومت کے قومی ایجنڈا۔ کا مقدس مشن ہے انھوں نے کہا صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور انچارج سیاسی امور چوہدری ریاض پارٹی صدر پاکستان چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوران عام انتخابات میں مثالی کارکردگی کی بنیاد پر شاندار فتح حاصل کریں گے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بھارت کی سازشوں سے پوری پاکستانی کشمیری عوام میں نفرت اضافہ ہوا ہے قوم چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر منیر کی کی قیادت میں ملکی وقار اور قومی تشخص ناقابل تسخیر دفاع کی خاطر افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کا ہراول دستہ اور بازوئے شمشیر زن ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نکات عوامی مفادات کا چارٹر آف ڈیمانڈ ہے جس پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ریاست میں رواداری شائستگی رواداری ہماری حکومت کا سب سے بڑا ھتھیار ہے ہمارے مخالفین انتخابی کھاڑے میں زیرو سے ناک آوٹ ہوں گے اور وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور انتخابات کی اینگز کے مین آف دی میچ قرار پائیں گے

Related Articles

Back to top button