مظفرآباد

اسلام گڑھ‘جشن عید میلاد النبی ؐ،طلباء کے مابین سیرت النبیؐ پر مقابلے

اسلام گڑھ (نامہ نگار) سترہویں آل جموں و کشمیر اور آٹھویں قومی سیرت سرور عالمین ﷺ و خاتم النبیین ﷺ سکاؤٹس کانفرنس کے سلسلے میں تحصیل سطح پر منعقدہ مقابلوں میں کنیلی ہائی سکول کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے ادارے اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہین سیکشن میں امداد حسین (تلاوت) نے تیسری، معیز بوستان (نعت) نے پہلی، ابراہیم رضا (تقریر) نے دوسری اور معیز بوستان (عارفانہ کلام) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح سکاؤٹ سیکشن میں مامون تبسم (نعت) نے تیسری، ارمان علی (تقریر) نے تیسری، نزاکت صدیق (کلام اقبال) نے پہلی، جبکہ رحیم علی اور دانش غالب نے کوئز مقابلے میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔روول سیکشن میں عدیل ادریس نے تلاوت میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے کی کامیابیوں میں مزید اضافہ کیا۔پرنسپل کنیلی ہائی سکول نے اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ“ہمارے طلباء نے محنت، لگن اور جستجو سے یہ اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔”والدین اور عوامی حلقوں نے بھی کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان مستقبل میں بھی اسی جذبے سے محنت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

Related Articles

Back to top button