گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ کا ہڈرکے مقام پر ہیلی کاپٹرکی کریش اور شہادتوں پر انتہائی دکھ کا اظہار
پاک فوج نے ہمیشہ گلگت بلتستان اور پاکستان میں ہر آزمائش میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ عوام اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،وزیر اعلیٰ

گلگت(محاسب نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر ہڈر کا مقام پر فنی خرابی کی وجہ سے کریش ہونے اور شہادتوں پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ گلگت بلتستان اور پاکستان میں ہر آزمائش میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعلی سکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کی دستیابی یقینی بنائیں۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ گلگت بلتستان اور پاکستان میں ہر آزمائش میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعلی سکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کی دستیابی یقینی بنائیں۔