مظفرآباد

سسٹم اوور لوڈ، بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے سے شہری زندگی مفلوج، عوام سراپااحتجاج

مظفرآباد(سردار ابوبکر صدیق سے) سسٹم اوور لوڈ، بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے سے شہری زندگی مفلوج، عوام اور محکمہ برقیات کا عملہ آمنے سامنے، مختلف علاقوں میں احتجاج اور سڑکوں کی بندش معمول، شہر بھر میں بجلی کے ٹرانسفارمر مسلسل جلنے کے واقعات کے باعث بجلی کا نظام شدید طور پر متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ، بار بار بجلی کی بندش اور ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ذرائع کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات پیش آئے، جس کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور محکمہ برقیات کے عملے کے ساتھ ان کے آمنے سامنے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران مختلف مقامات پر سڑکیں بند کی گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ان کے مطابق پرانے اور خستہ حال ٹرانسفارمرز، اوور لوڈنگ اور ناقص دیکھ بھال کے باعث آئے روز یہ مسئلہ جنم لے رہا ہے، جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ برقیات کے مطابق بجلی سستی ہونے کے بعد بجلی کے بے دریغ استعمال کے باعث سسٹم اوور لوڈ ہو چکا ہے ہم اپنی پوری قوت اور کوشش سے شکایات کا آزالہ کر رہے ہیں

Related Articles

Back to top button