
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز بانڈہ پھگواڑیاں کے رہائشی بچوں کو سوزوکی وین نجی سکول لائی گاڑی کے ڈرائیور نے بجائے بچوں کو سکول پارکنگ میں چھوڑنے کے ٹرن دور ہونے کی وجہ سے روڈ کی دوسری سائیڈ میں اتارا اور انہیں سکول جانے کا کہا جب بچے روڈ کراس کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے گاڑی سے بچوں کو روند دیا جبکہ بوکھلاہٹ میں ڈرائیور نے سائیڈ پر کھڑی سوزوکی گاڑی کو بھی ٹکر مار کر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں ریحان ولد طفیل عمر 10 سال منال دختر ایاز عمر 13 سال اور سواءنامی بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ حادثے میں 5 سالہ عروہ ، 13 سالہ سویرا 15 سالہ شفاءاور 11 سالہ احتشام زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور جاں بحق بچوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوںکو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا۔