مظفرآباد

سی ایم ایچ فلائی اوور کی تعمیر5سال سے نامکمل، مظفرآباد کے ممبران اسمبلی تماشائی

مظفرآباد (رپورٹ خبرنگارخصوصی) نلوچھی پل شاہ سلطان پل کے بعد سی ایم ایچ فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ پانچ سال سے التواء کا شکار مظفرآباد ڈویژن کے گیارہ ممبران اسمبلی خاموش تماشائی فلائی اوور منصوبہ کی تعمیر میں تاجران اور ارگرد کے مقامی رہائشی افراد سمیت ٹرانسپورٹرز اور مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے دور میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ اپنی تکمیل کیلئے فنڈز کا منتظر ہے۔ ٹھیکیدار بھی خاموش تماشائی ہے۔ اس فلائی اوور کے منصوبے کو ریوائز کرنے کی راہ میں بیوروکریسی رکاوٹ ہے۔ منصوبہ کا ڈیزائن بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ لیکن مظفرآباد کے وزراء ممبران اسمبلی سب اچھا کے دعوے کررہے ہیں۔ عوامی سیاسی سماجی علمی ادبی حلقوں کا فلائی اوور کے منصوبے کی تعمیر میں تاخیر پر شدید ردعمل وزیراعظم آزادکشمیر فی الفور اس منصوبے کو ریوائز کرنے کے احکامات جاری کریں جس طرح دیگر منصوبوں کو ریوائز کردیا گیا ہے اس منصوبے کو ریوائز کرنے میں کیا۔ مسئلہ درپیش ہے۔ محمدارسلان، بشیر احمد،رفیق اعوان، بلال خان، عبدالصمد ہاشمی، بشارت جگوال، ودیگر نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے ممبران اسمبلی مظفرآباد کی تعمیر نو پر مسلسل خاموش تماشائی ہیں۔

Related Articles

Back to top button