
ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) ایوب ہاسپٹل کمپلیکس میں غریب مریضوں پر علاج کے دروازے بند ، ہسپتال کی افسر شاہی نے غریب مریضوں نے چیک اپ کے لیئے پرچی کی قیمت 1 سو روپے مقرر کر دی غریب مریض دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق ایوب ہاسپٹل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر نے غریب کش فیصلہ کرتے ہوئے چیک اپ پرچی کی قیمت 30 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی جو بلاشبہ غریب اور مفلس مریضوں پر علاج کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے عمائدین علاقہ نے اس ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے اور شدید احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے وگرنہ عوامی قوت سے ان کے اقتدار کے درودیوار ہلا دیں گے انہوں نے منتخب سیاسی قیادت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے غریب کش فیصلہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔