گلگت بلتستان
داریل سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،وزیر اعلیٰ
سیلاب سے جن کے گھر متاثر ہوئے ہیں ان میں ٹینٹ اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ کی ڈائریکٹر جنرلGBDMA اور کمشنر کو داریل میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

گلگت(پ،ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیراسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ور کمشنر دیامر / استور ڈویژن کو داریل میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ داریل سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ سیلاب سے جن کے گھر متاثر ہوئے ہیں ان میں ٹینٹ اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کی مدد اور بحالی کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔