مظفرآباد

ذمہ داران کی بے حسی‘ سینئر ورکر بشیر مرحوم کے بچے پنشن سے محروم

مظفرآباد(رپورٹ:خبرنگار خصوصی)بیورو کریسی کی روایتی بے حسی کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے سینٹری ورکر محمد بشیر مرحوم کے بچے 11ماہ کی پنشن سے محروم،پنشن نہ ملنے کی وجہ سے ہونہار بچے اعلی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوگئے۔ مرحوم محمد بشیر کی اہلیہ نے محاسب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خاوند شبعہ صفائی میں تعینات تھے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے خود کو بیماریوں کا شکار کررہے تھے اسی دوران ڈیوٹی انجام دیتے وہ دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔ 6سال کا عرصہ گزرگیا ان کی وفات کے بعد آج تک بروقت اور ہر ماہ پنشن نہیں ملی اب 11ماہ گزر گئے ہیں میں پنشن کی راہ دیکھ رہی ہوں میرے بچے انتہای محنتی ہیں جنہوں نے اپنے محنت کے بل بوتے پر ہر بار امتحان میں ٹاپ کیا اب آگے تعلیم کا حصول ان کیلئے جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے۔ میں ان کو کیا جواب دوں کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں ان کے والد محترم کی پنشن نہیں مل رہی ہے مجھے بہت دکھ ہے کہ ہم غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے سب بڑے لوگ مزے کر رہے ہیں میں کس طرح اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلاؤ ں یہ سوچ سوچ کر خود مریضہ بن گئی ہوں۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہیکہ فی الفور پنشن اے جی آٖس کے ذریعہ ہمیں دلائیں جس کی منظوری دے رکھی ہے میں تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ طاہر وسیم کاشکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ ہم غریبوں کی آواز بنے ہوئے ہیں ان کی قیادت میں اپنے حق کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔

Related Articles

Back to top button