مظفرآباد

آزادکشمیر یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اردو کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان میں برطانوی نشریاتی ادارے انڈپنڈنٹ اُردو اور آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اینڈ کیمونیکیشن سٹڈیزکے درمیان میڈیا سٹوڈنٹس کو پیڈ انٹرنشپدینے پر اتفاق۔ انڈپنڈنٹ اُردوآزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے میڈیا گریجویٹس کو چھ ہفتوں کی انٹرنشپ دے گا جس کا انہیں معاوضہ بھی دیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں منگل کے روزآزادجمو ں وکشمیر کے شعبہ میڈیا اینڈ کیمونیکیشن سٹڈیز میں انڈپنڈنٹ اُردو کے اشتراک سے Media Ethicsکے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں انڈپنڈنٹ اردو کے سینئر منیجر ہارون الرشید، پراجیکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر پلوشہ خان مروت اور ویڈیو جرنلسٹ فہد مظہر نے شرکت کی۔ سینئر منیجر انڈپنڈٹ اُردو ہارون الرشید نے اس موقع پر طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجود دور میں صحافتی اقدار پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ سماجی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے صحافتی اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ مثبت صحافت کو فروغ ممکن ہو سکے۔ کوئی بھی خبر دینے سے پہلے اسکی ہر زاویے سے تصدیق کرنی ایک صحافی کی بنیادی ذمہ داری ہے،ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہماری کسی خبر سے معاشرے میں افراتفری اور انتشار نہ پھیلے۔صحافتی اقدار کی پاسداری اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ ناگزیر ہے۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر پلوشہ خان مروت نے کہا کہ انڈپنڈنٹ اُردو میڈیا سٹوڈنٹس کے لیے عملی صحافت سیکھنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ہم آپ کو چھ ہفتوں کے بامعاوضہ انٹرنشپ آفر کر رہے ہیں جس کے دوران آپ کو ہر ہفتے میں ایک الگ شعبہ میں کام کرنے کا موقع دیا جائیگا تاکہ آپ کو ہر شعبہ کی ورکنگ سے آگاہی حاصل ہو سکے اور یہ سکلز آپ کو عملی میدان میں کام آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اقدار کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے اسی صورت میں میڈیا پر لوگوں کا اعتبار بحال ہوگا اور ملک ترقی کرسکے گا۔کو آرڈینٹر ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کیمونیکیشن سٹڈیز آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر شاہدہ خلیق نے اس موقع پر انڈینڈنٹ اُردو کی ٹیم کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ سے طلبا کو عملی صحافت کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی حاصل ہوئی ہے اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انڈپنڈنٹ اُردو کے ساتھ دوطرفہ تعاون سے ہمارے طلبہ کو انٹرنشپ کے بہترین مواقع میسر آئیں گے اور وہ ایک بڑے پلیٹ فارم پر عملی صحافت سیکھ سکیں گے۔ اس طرح کی تربیتی سرگرمیوں کو طلباء و طالبات کی عملی زندگی کے لے نہایت مفیدثابت ہونگی۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے انڈپنڈنٹ اُردو کی ٹیم کو یونیورسٹی کی جانب سے سوئنیر دئیے جبکہ سینئر منیجر انڈپنڈنٹ اُردو ہارون الرشید نے کوآرڈینٹر شعبہ کیمونیکشن اینڈ میڈیا سٹڈیز میڈیا اینڈ کیمونیکیشن سٹڈیزاور فیکلٹی ممبران کو بھی سوئنیر دیے۔ قبل ازیں سینئر منیجرانڈپنڈنٹ اُردو ہارون الرشید نے وائس چانسلرآزادجموں وکشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر جمال خٹک سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

Back to top button