مظفرآباد

فنڈز کمی‘کوٹلہ ولچھراٹ کی سڑکیں تباہی کے دہانے پر

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)محکمہ شاہرات کے پاس فنڈز کی کمی کوٹلہ و لچھراٹ کی تمام لنک سڑکیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں پی ڈبلیو ڈی کے پاس ایک ہی جواب کہ ہمارے پاس ڈیزل نہیں پی ڈبلیو ڈی کا بھاری بجٹ نہ جانے کہاں خرچ ہونے لگا عوام سوال کرنے لگے وزیر اعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے لیے محکمہ شاہرات کو فنڈز جاری کریں اس وقت محکمہ شاہرات کی غفلت کے باعث بے شمار سڑکیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جن کو بچانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اس وقت حلقہ ایک اور دو کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں سمیت پٹہکہ بائی پاس روڈ تباہی ہو رہی ہے جب بھی محکمہ شاہرات کو سڑکوں کی صفائی ستھرائی کا کہا جائے تو جواب ملتا ہے ہمارے پاس ڈیزل نہیں فنڈز بالکل نہیں نہ جانے اتنا بھاری بجٹ کہاں لگایا جاتا ہے عوام نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی سے سالانہ بجٹ کا حساب لیتے ہوئے لنک سڑکوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنا کر سڑکوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے اگر محکمہ نے توجہ نہ دی تو یہ کروڑوں روپے کی سڑکیں تباہ ہو جائیں گی جس کا ذمہ دار محکمہ شاہرات ہو گا،،

Related Articles

Back to top button