مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی،رانا اثناء اللہ،انجینئر امیر مقام
اسلام آباد(بیورورپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس منسٹر چیمبر میں سیاسی کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات 2026 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انجینئر امیر مقام نمسلم لیگ ن کشمیر کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ اور عوام کے سامنے ماضی کی کارکردگی، وفاقی حکومت کی موجودہ کارکردگی اور کشمیری عوام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو پیش کریں۔انجینئر امیر مقام قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر‘سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس شامل, سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر سید افتخار گیلانی اور چوہدری عبدالرحمن آرائیں نے اجلاس میں شرکت کی-مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کو قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔




