مظفرآباد
انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر محمدیاسین قریشی کاپولیس نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کافیصلہ
بھمبر(پی آئی ڈی)انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادکشمیر محمدیاسین قریشی کاکہناہے کہ آزادکشمیر پولیس کو مثالی ادارہ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔خطہ آزادکشمیر امن کا گہوارہ ہے،ریاست بھر میں پولیس کی استعدادکار میں اضافہ کریں گے۔پولیس نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی تحریک کررہے ہیں۔پولیس عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔پولیس کا رویہ اچھا ہونے سے شاکی کو ریلیف ملتاہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادکشمیر محمدیاسین قریشی نیڈی آئی جی خالد چوہان کے ہمراہ بھمبر پولیس لائنز کا دورہ کیا۔ یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے،پولیس دربار سے خطاب کیا۔پولیس کے مسائل سنے اور حل کے لئیفوری احکامات دیئے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادجموں و کشمیر یاسین قریشی کے بھمبر پولیس لائنز کے دوریکیدوران پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پولیس نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،پولیس دربار آمدپر ایس ایس راجہ محمد اکمل خان نے آئی جی پولیس کو خوش آمدیدکہا۔پولیس دربار میں کانسٹیبل قاری وحید نے تلاوت کلام پاک محمدعارف ہیڈکانسٹیبل نے ہدیہ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیش کیا۔بعد ازاں آئی جی پولیس نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ اللہ کا شکربجا لاتے ہیں جس نے یہ اہم ذمہ داری دی اور اللہ نے اسکو نبھانے کی صلاحیت دی۔اللہ نے ہمیں انسان بنایا،مسلمان بنایا،نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا امتی بنایا۔روزگار دیا اور پولیس کا روزگار دیا،اس پر آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں،پولیس کو روزگارکے ساتھ وردی کی وجہ سے الگ پہچان ہے انصاف کریں میرٹ پر کام کریں،پولیس کو اختیار کے ساتھ ساتھ اپنی سیکورٹی کی الگ سے سہولت بھی ہے۔پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کے مطابق ادا کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس کو درپیش تمام مسائل مرحلہ وار حل کیے جائیں گے اور فورس کو درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس خوش قسمت ہے کہ وہ اپنا فوری اختیار استعمال کرکے مظلوم کی مدد کرسکتی ہے۔اللہ نے ہمیں موقع دیاہے کہ ہم کسی بے بس لاچار مظلوم کی مدد کرسکیں۔اللہ نے ہم سے اختیارات کاحساب لیناہے۔آزادکشمیر کا مقامی پولیس آفسر اور آئی جی ہونے کے ناطہ پولیس کے تمام مسائل وسائل علاقوں اضلاع تحصیلوں سے واقف ہوں۔یہ چیلنج ہے کہ آئی جی آپ میں سے ہے اب میرے سمیت ہم سب کے لیئے چیلنج ہے کہ کیسے اپنے ادارے کوکامیاب بناناہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، باکردار اور پیشہ ور پولیس فورس ہی معاشرے میں امن و انصاف کی ضمانت ہے اور پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں مزید محنت اور جذبے سے سرانجام دیں۔آئی جی پولیس کے ایس پی آفس دورے کے دوران سینئر وکلاصاحبان راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ نے دیگر بار عہدیدران کے ہمراہ ملاقات کی،مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔دوران ملاقات صدرپریس کلب جمیل شفیع بھی موجودتھے۔ریٹائرڈ پولیس افسران نے بھی ملاقات کی۔





