مظفرآباد

سپورٹس، پاک فوج کا اشتراک‘ بنیان مرصوص نیشنل بیڈ منٹن چیمپین شپ کا آغاز

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)آزادجموں وکشمیر بیڈمنٹن ایسوسی، محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیراہتمام افواج پاکستان کے اشتراک سے ”بنیان المرصوص نیشنل بیڈمنٹن چیمپین شپ ”کا آغاز ہوگیا۔ پاک افواج کے مقامی بریگیڈیئر محمد قیصر نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹریز حکومت سردار عدنان خورشید، انصر یعقوب، چیئرمین ٹیوٹا محمد نعیم بسمل، سپیشل سیکرٹری داخلہ و صدر آزاد جموں وکشمیر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن راجہ طاہر ممتاز خان، مئیر مظفرآباد سکندر نثار گیلانی سمیت ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق، سرکاری افسران، بیڈ منٹن پلئیرز و دیگر بھی موجود تھے۔ نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں آزادکشمیر بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کے میچز جلال آباد سپورٹس کمپلیکس مظفرآباد میں کھیلے جارہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مقامی بریگیڈیئر نے ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی ایونٹ کا افتتاحی کوٹلی اور پونچھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاقبل ازیں سیکرٹری سپورٹس محترمہ تہذیب النساء نے کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ کے لیے شرٹس بھی دیں

Related Articles

Back to top button