مظفرآباد

ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، متعدد منصوبے زیر غور لائے گئے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف الرحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 26-2025ء کا تیسرا اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن پاکستان محکمہ مالیات کے نمائندگان کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان و محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صنعت و حرفت کے زیر انتظام صنعتی ترقی کے فروغ اور بحالی کے لئے نظر ثانی منصوبہ مالیتی 4 کروڑ 28 لاکھ روپے، محکمہ صحت عامہ کے زیر انتظام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منگ ضلع سدھنوتی میں طبی آلات اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی کا نظر ثانی منصوبہ مالیتی 13 کروڑ 54 لاکھ روپے اور بیسک ہیلتھ یونٹ کائی منجہ کے لئے حصول زمین اور تعمیر کا نیا منصوبہ مالیتی 10 کروڑ 83 لاکھ روپے،محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر انتظام ضلع پونچھ میں ایکسیلنس سینٹر کے قیام کے لئے نظر ثانی منصو بہ مالیتی 15 کروڑ 67 لاکھ روپے، محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں کے زیر انتظام موجودہ ادارہ کو مستحکم کرنے اور خواتین کے لئے ریاستی کمیشن کے قیام کا نظر ثانی منصوبہ مالیتی 17 کروڑ 9 لاکھ روپے، ریونیوکمپلیکس مظفر آباد کی تعمیر کا نظر ثانی منصوبہ مالیتی 41 کروڑ 75 لاکھ روپے، محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے زیر انتظام کو ٹلی شہر میں ڈنگروٹ کے مقام پر کنواں کے پانی کے معیار میں بہتری کے لئے نیا منصوبہ مالیتی 16 کروڑ 74 لاکھ روپے، احتساب بیورو کے دفتر کی تعمیر (فیر دوئم) کا نظر ثانی منصو بہ مالیتی 13 کروڑ 46 لاکھ روپے اور بنجوسہ جھیل پارک کے لئے نیا منصوبہ مالیتی 19 کروڑ 52 لاکھ روپے، محکمہ توانائی و آبی وسائل کے زیر انتظام 500 کلو واٹ پٹھیالی ہائیڈ رو پاور پروجیکٹ ضلع مظفر آباد کی تعمیر کا نظرثانی منصوبہ مالیتی 48 کروڑ 49 لاکھ روپے اور 500 کلوواٹ ہڑیالہ ہائیڈ رو پاور پروجیکٹ ضلع مظفر آباد کی تعمیر کا نظر ثانی منصوبہ مالیتی 48 کروڑ 82 لاکھ روپے، محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر انتظام GK K روڈ پر 200 میٹر گلپور پل کی تعمیر کا نیا منصوبہ مالیتی 82 کروڑ 43لاکھ روپے، سر ساوا بلوچ روڈ 6 کلومیٹر ضلع کوٹلی کی تعمیر و بہتری کا نظر ثانی منصوبہ مالیتی 23 کروڑ 78 لاکھ روپے، استحکام محکمہ اطلاعات فیز فور نظر ثانی منصوبہ پانچ سال کی کل لاگت 16 کروڑ ایک لاکھ روپے، آزاد کشمیر میں ڈویژن وائز سڑکوں کی دیکھ بھال اور لینڈ سلائیڈز کی صفائی کے 3 نئے منصوبہ جات مالیتی 1 ارب 26 کروڑ روپے، لنک روڈ تکیاں رینکڑی تا ہنڈی پیراں ضلع حویلی کی تعمیر، بہتر گی، بلیک ٹاپنگ کا نیا منصوبہ مالیتی 6 کروڑ 81 لاکھ روپے، لنک روڈ رتی گلہ مکھیا لہ تا ٹال کیاٹ ضلع باغ 4 کلومیٹر کی تعمیر، بہتر گی، بلیک ٹاپنگ کا نیا منصوبہ مالیتی 12 کروڑ 38 لاکھ روپے اور لنک روڈ شہید گلی سری کوٹ ضلع مظفر آباد کی تعمیر، بہترگی، بلیک ٹاپنگ کا نظر ثانی منصوبہ مالیتی 47 کروڑ 24 لاکھ روپے اور آزاد کشمیر میں PPRA کے قیام کا نظر ثانی منصوبہ 10 کروڑ 62 لاکھ بھی زیر غور لایا گیا۔

Related Articles

Back to top button