گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر شیگر کی سانحہ ہڈور میں شہید ہونے والے حولدار کی قبر پر حاضری

اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت

 

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے سانحہ بڈر چل شہید ہونے والے حوالدار *اشرف حسین* کی قبر پر حاضری دی اور *وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان* اور *چیف سیکرٹری گلگت بلتستان* کی جانب سے قبر پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر ڈی سی شگر شہید کے گھر بھی گئے، جہاں انہوں نے شہید کے والد *حاجی غلام محمد* اور بھائیوں سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کی۔

ڈی سی شگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ *”دکھ کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کی پوری حکومت غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔”* انہوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

آخر میں ڈی سی شگر نے دعا کی کہ *رب العزت شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔*
*پبلک ریلیشنز آفیسر برائے ڈی سی شگر*

Related Articles

Back to top button