مظفرآباد

جہلم ویلی‘ لڑکے،لڑکی نے دریا میں کود کر خود کشی کر لی

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)جہلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا کے کھانڈا بیلہ پل سے23 سالہ نوجوان اور رتی ڈھیڑی پل سے نوجوان لڑکی نے دریائے جہلم میں کود کر زندگی کا خاتمہ کردیا، نوجوان لڑکی کی نعش ریسکیو1122نے بڈھیاڑہ سے ریکور کر لی،جبکہ نوجوان لڑکے کی نعش کی تلاش کے لیے ریسکیو1122کا اپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تقریبا23سالہ نوجوان سید عاطف حسین شاہ ولد سید وراثت حسین شاہ ساکنہ کچھا نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر کھانڈا بیلہ پل سے دریائے جہلم میں کود کر زندگی کا خاتمہ کردیا، جبکہ ایک نامعلوم نوجوان لڑکی نے رتی ڈھیڑی پل سے دریا میں کود کر زندگیوں کا خاتمہ کیا،واقعات کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد،ریسکیو1122اور سٹی تھانہ ہٹیاں بالا کے اہلکار موقعہ پر پہنچے،لڑکی کی نعش بڈھیاڑہ پل سے ریکور کر لی گئی،جبکہ دریا کا پانی خود کشی کرنے والے نوجوان کو بہا کر لے گیا،ریسکیو1122جہلم ویلی نے نعش کی تلاش کے لیے ریسکیواپریشن شروع کررکھا ہے آخری اطلاعات تک کسی بھی مقام سے نعش ریکور نہیں ہو پائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button