گلگت بلتستان

ورکنگ پلان پر عملدرآمد میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر اعلیٰ

سردیوں کی آمد کے بعد ورکنگ پلان کے تحت کام کرنا ممکن نہیں لہٰذا فوری طور پر ورکنگ آرڈر اور مارکنگ کو یقینی بنائیں

گلگت(محاسب نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ ٹائم کے مطابق ورکنگ آرڈر اور مارکنگ میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے دیامر کے عمائدین اور عوام کی بے چینی میں اضافہ ہورہاہے۔ جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹاؤ کے روک تھام کیلئے ورکنگ پلان کی منظوری دی گئی ہے جس میں غیر ضروری تاخیر کیا جارہاہے جو محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سردیوں کی آمد کے بعد ورکنگ پلان کے تحت کام کرنا ممکن نہیں لہٰذا فوری طور پر ورکنگ آرڈر اور مارکنگ کو یقینی بنائیں۔ غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے دیامر میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ورکنگ پلان پر من و عن عملدرآمد اور مقررہ مدت کے تحت اس پلان کو آگے بڑھایا جائے۔ محکمے کی جانب سے غیر ضروری تاخیر اور متعلقہ آفیسران کی جانب سے اس تاخیر کا کوئی قانونی جواز پیش نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ورکنگ پلان پر عملدرآمد میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button