مظفرآباد

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کاانتقال‘نمازِ جنازہ کے بعدسپردخاک

کوٹلی (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر بلدیات، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ نصیر احمد خان کی نماز جنازہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں انوہی سریوٹہ میں پیرزادہ محمد المصطفیٰ بصیر دامت برکاتہم العالیہ کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔ اس موقع پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نماز جنازہ میں سپیکر قانون ساز اسمبلی لطیف اکبر، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد خان، راجہ محمد فاروق حیدر خان، سردار عبدالقیوم نیازی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، قاسم مجید، سردار میر اکبر، سابق وزراء مشتاق منہاس، ملک محمد نواز خان، چوہدری سعید، سردار نعیم خان، سردار فاروق سکندر، سردار فاروق طاہر، یاسین گلشن، نجیب نقی، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت ملک فیاض خان موسی،سابق مشیر سردار نسیم سرفراز، ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت، ایس پی پلندری راجہ اکمل، سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر، سابق وائس چیئرمین بار کونسل عقاب احمد ہاشمی ایڈووکیٹ، ممتاز قانون دان خواجہ حق نواز بٹ ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ کونسلرز، سابق ججز، وکلاء، علمائے کرام، تاجر برادری، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکائے جنازہ نے کہا کہ راجہ نصیر احمد خان نہ صرف ایک قد آور سیاستدان تھے بلکہ وہ علاقے کے عوام کے لیے مخلص اور درد دل رکھنے والے انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ ان کے سیاسی سفر کا آغاز بلدیاتی اداروں سے ہوا اور بعد ازاں وہ آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے

Related Articles

Back to top button