میرپور‘ صدڈسٹرکٹ بارر چوہدری محمود حسین پلاکوی سے سجاول خان کی ملاقات

میرپور(بیورورپورٹ) ممتاز اوور سیز رہنما اور نیو کاسل سٹی کونسل برطانیہ کے آلڈر مین سجاول خان کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے صدر چوہدری محمود حسین پلاکوی ایڈووکیٹ سے تفصیلی ملاقات اور تارکین وطن کو درپیش مشکلات اور مسائل پر تفصیلی گفتگو،چوہدری محمود حسین پلاکوی ایڈووکیٹ نے آلڈر مین سجاول خان کی بار میں آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کی خدمات لائق تحسین،وی پوری دنیا میں ہمارا فخرہیں انکے مسائل وقت ضائع کئے بغیر ترجیحی بنیادوں پر حل ہو نے چاہیئں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار میرپور پہلے سے ہی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے قبل ازیں آلڈر مین سجاول خان نے انہیں بتایا کہ تارکین وطن کی اکثریت متاثرین منگلاڈیم سے تعلق رکھتی ہے وہ اپنی قیمتی زمینوں کیمعاضوں کے حصول کیلئے طویل عرصہ سے دربدر ہیں،پالاٹوں پر قبضے واگزار نہیں ہورہے، عدالتوں میں سال ہا سال سے کیسسز چل رہے ہیں، میرپور میں ماحولیاتی آلودگی الگ سے ایک مسلہ ہے بھٹہ مالکان کو بھی زگ زیک چمنیاں لگانے کا پابند بنایا جائے چوہدری محمود حسین پلااکوی نے کہا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور تارکین وطن کو درپیش تمام مسائل کے حل اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وکلاء اپنا بھرپور کردار ادا کر ینگے