وفد کی، ملاقات) تاریخ کشمیریوں کی قربانیوں کی نظیر پیش نہیں کرسکتی، سردار عتیق

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نیلابٹ احمد آباد کے ایک نمائندہ وفد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل، تنظیمی امور اور مسلم کانفرنس کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد میں مسلم کانفرنس کے سرگرم رہنما سہیل عباسی، امتیاز عباسی اور شفاعت عباسی شامل تھے۔ وفد نے سردار عتیق احمد خان کو احمد آباد میں اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی سڑک کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مقامی آبادی کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا علاقے کی مرکزی سڑک کی پختگی نہایت ضروری ہے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے وفد کی گزارشات کو بغور سنا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ احمد آباد کی سڑک کی پختگی کو آئندہ بجٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار جماعت ہے




