مظفرآباد

معاہدے اور اتفاق شدہ نکات پر عملدرآمد کیاجائے،چیئرمین ضلع کونسلز

مظفرآباد(محاسب نیوز)چیئرمین ضلع کونسل پونچھ سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ،چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد امتیازاحمد عباسی،چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی،چیئرمین ضلع کونسل حویلی جاوید قادر ودیگر چیئرمین کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے اور اتفاق شدہ نکات پر عملدرآمد کیا جائے،مذاکرات میں بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات کو یکسو کیا جائے۔ایکٹ 2025عدالتی فیصلے کے مغائر ہے لہذا ایکٹ 2025فوری واپس لیا جائے۔انہون نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز طے شدہ معاہدے کے مطابق 5ارب لوکل کونسلر اور اداروں کے ذریعے خرچ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مذاکرات میں حکومت نے فنڈز کے لیے علیحدہ مدات اور اضافے کا معاہدہ کیا تھا۔بلدیاتی اداروں کی مالیت کے لیے نئے رولز کی کمیٹی تشکیل دیکر 31دسمبر تک طے شدہ معاہدے کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔اگر حکومت مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا تو دسمبر کے آخری ہفتے میں مشاورت کر کے آزاد کشمیر بھر میں تحریک کا لائحہ عمل کرینگے۔نمائندگان نے اپنے مطالبات حقوق سے دستبردای کا کوئی معاہدہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ علاقہ فیصلے آمد الیکشن 1990پر عملدرآمد اور مفالیت کا مطالبہ کرنا تھا۔مرکزی رابطہ کمیٹی بلدیاتی نمائندگان کی کور کمیٹی اجلاس منعقدہ ہوا،جس میں تینوں ڈویژنز،دس اضلاع سے چیئرمین ضلع کونسل،چیئرمین یونین کونسل،ممبران ضلع کونسل،اور ممبران لوکل کونسل نے شرکت کی۔اجلاس میں اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں گذشتہ روز حکومت میں وزی لوکل گورنمنٹ اور موجودہ وزیر اعظم کیساتھ تو مذکرات میں بلدیاتی نمائندوں کا اتفاق ہو ا تھا جبکہ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے دوران بھی حکومت نے معاہدہ کیا لیکن نہ ہی گذشتہ حکومت اور نہ ہی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات میں بلدیاتی نمائندگان کو زیر بحث لایا گیا۔

Related Articles

Back to top button