مظفرآباد

ایکشن کمیٹی سے معاہدے پرعملدرآمد کیلئے آخری حد تک جائینگے،فیصل راٹھور

باغ (بیورورپورٹ‘پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نے کہا ہے کہ اہلیان باغ نے ریاست کی سیاست کو زندہ کر دیا ہے، ہم دن رات عوامی خدمت کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں، ہم چہرہ نہیں نظام بدلنے آئے ہیں، ایکشن کمیٹی سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے آخری حد تک جائیں گے، وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں بھی عوامی مطالبات پیش کیے، بلاول بھٹو کشمیریوں کی مضبوط آواز ہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا ہے، کابینہ نے عوامی مطالبات منظور کیے تو ہھر اس کے بعد ہم خود عوامی ایکشن کمیٹی کے پاس بھی گئے، ہماری کوئی انا نہیں اور پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے، شکوے شکایتیں ہمیشہ اپنوں سے ہوتے ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ ہمارے گلے دور کیے، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد ایک سال بڑھا کر 41 سال کرنے کا اعلان کرتا ہوں، باغ کو بگ سٹی کا درجہ، باغ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کے ساتھ باغ میں بوائز یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا اعلان کرتاہوں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور پائلٹ ہائی سکول باغ کے گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسے سے خطاب میں کیا۔جلسہ گاہ میں سابق صدر و وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، موسٹ سینئر وزیرمیاں وحید، وزراء حکومت ضیا القمر، ملک ظفر، محترمہ نبیلہ ایوب، ممبر اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی مشیر حکومت احمد صغیر،سابق وزیر سردار قمر الزمان خان سمیت پی ایس ایف، پی وائی او کے کارکنان، بلدیاتی نمائنگان، سیاسی و سماجی رہنماء، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عظیم الشان جلسے سے خطاب میں کہا کہ بلاول بھٹو کا نعرہ ‘ ہمارا نعرہ سب پہ بھاری رائے شماری شماری ‘ کشمیری قوم کی آواز ہے، اب حالات بدل چکے ہیں،اب تبدیلی محسوس ہو رہی ہے، موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں ذمہ داری لی، واضح کر رہے ہیں کہ موجودہ حکومت کے پیچھے عوامی طاقت ہے۔

Related Articles

Back to top button