مظفرآباد
کارکنان پارٹی کے نظریات و افکار کو ہر سطح پر عوام تک پہنچائیں‘سردار عتیق
مظفرآباد(نامہ نگار)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ریاست بھر میں جاری ورکرز کنونشنز کے سلسلے میں آج ضلع سیالکوٹ کے علاقے پسرور میں ایک شاندار ورکرز کنونشن، جس کے مہمان خصوصی صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ہونگے۔ صدر مسلم کانفرنس سیالکوٹ پہنچ گئے، ورکرز کی جانب سے شاندار اور والہانہ استقبال،فضائیں جیے مرشد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،صدر جماعت مسلم کانفرنس نے پارٹی کے نظریات، افکار اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے کی گئی تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے علامہ اقبال بار ہال سے بھی خطاب کریں گے جس کے بعد صدر مسلم کانفرنس پسرور کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے سیالکوٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہمیشہ سے ریاست کی بقا، تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کے اصولوں پر کام کرتی رہی ہے اور پارٹی کی جدوجہد نہ صرف سیاسی ہے بلکہ معاشرتی و ثقافتی سطح پر بھی تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔صدر مسلم کانفرنس نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ پارٹی کے نظریات و افکار کو ہر سطح پر عوام تک پہنچائیں اور ریاست کی ترقی، قانون کی بالادستی اور مہاجرین و مقامی عوام کے حقوق کی حفاظت کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہر کارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف نظریاتی سطح پر بلکہ عملی طور پر بھی عوام کی خدمت کرے اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے مشن کو مضبوط بنائے۔ورکرز کنونشن کے سلسلے میں مختلف ونگز کے سینئر عہدیداران، کارکنان اور مقامی نمائندگان اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ یہ کنونشن نہ صرف پارٹی کے عزم و حوصلے کو بڑھائے گا بلکہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے دوام بخشے گا،مہاجرین مقیم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی وارث ہیں اور مسلم کانفرنس کے جھنڈے تلے ریاستی تشخص کی بحالی،مسلم کانفرنس کے تاریخی کردار اور ریاستی ترقی کے لیے کی گئی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔



