مظفرآباد
اسسٹنٹ کمشنر میاں حسام ساجدکا میاں محمد ٹاؤن مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

میرپور (پی آئی ڈی)ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں حسام ساجد نے میاں محمد ٹاؤن مختلف بازاروں، مارکیٹوں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، دودھ و دہی کی دکانوں، سبزی، فروٹ اور گوشت مارکیٹوں کا اچانک وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران قیمتوں کی سخت جانچ، اشیائے خوردونوش کے معیار، صحت و صفائی کے انتظامات اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیکنگ کے دوران قواعد کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بعض کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائے اور عوام کو معیاری اور صاف اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کروائی عمل میں لائی جائے گی۔



