سب ڈویژن پٹہکہ‘موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس صارفین کے لیے عذاب

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)سب ڈویژن پٹہکہ اور اس کے مضافات میں موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس صارفین کے لیے عذاب بن گئی عوام موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس سے تنگ آگے موبائل کمپنیاں اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے سروس کو بہتر بنائیں نہیں تو موبائل کمپنیوں کے خلاف احتجاج کریں گے عوام نے کہا نہ گزشتہ دنوں سے اس ایریا میں موبائل سروس اس حد تک خراب ہے کہ کال تک نہیں ہو رہی موبائل کمپنیاں عوام کو مہنگے داموں پیکج دیکر صارفین کو لوٹ رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اعلی حکام موبائل کمپنیوں کو اپنی سروس بہتر بنانے کی ہدایت کریں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابط کرنے اور انٹر نیٹ استعمال کرنے میں بڑے مسائل کا سامنا ہے صارف ایک دوسرے کو کال کرنے میں دس بار نمبر ملاتا ہے اس کے باوجود بھی کسی سے فون پر بات نہیں ہو رہی موبائل کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر مہنگے پیکجز سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں اگر کمپنیوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام ان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے ٹاور کو اپنی زمینوں سے اکھاڑ پھینکھے گے موبائل کمپنیوں نے صارفین کو بہت پریشان کر رکھا ہے جس کا فوری ازالہ کیا جائے اگر موبائل کمپنیوں نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو عوام ان کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے۔




