گلگت بلتستان
متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،وزیر اعلیٰ
کندوس میں سیلاب کی وجہ سے 45 گھر متاثر ہوئے ہیں۔ گھروں کے معاوضوں کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

گانچھے(محاسب نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کندوس میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کندوس میں سیلاب کی وجہ سے 45 گھر متاثر ہوئے ہیں۔ گھروں کے معاوضوں کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ متاثرین کی مکمل بحالی یقینی بنائیں گے۔ حفاظتی بند تعمیر کریں گے۔ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ تمام سرکاری انفراسٹرکچر بھی ازسر نو تعمیر کیا جائے گا۔ بلاک الوکیشن سے بحالی کیلئے 5 کروڑ کے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں، جس بہتر انداز یں بحالی کے کام گلگت بلتستان ہورہے ہیں اس طرح خیبرپختونخواہ میں نہیں ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ متاثرین کے آزمائش میں ان کے ساتھ ہیں۔ متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔