مظفرآباد

6ستمبر، عسکری تاریخ کا یادگاردن ہے،چوہدری انوارالحق

اسلام آباد(بیوروپورٹ)صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ 1965میں پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان نے بیرونی جارحیت کے خلاف ایسی مزاحمت کی تھی جس کے نتیجے میں دشمن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور اس لحاظ سے یہ دن ہمارے قومی اتحاد کا نشان بن چکا ہے۔ستمبر1965کی جنگ دراصل ایک چیلنج تھی جس کو قوم نے قبول کیا اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا۔ان خیالات کا اظہا ر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ صدر آزادجموں و کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ کا ایک یاد گار دن ہے اس روز ہم نے ملی وحدت، یکجہتی اور حب الوطنی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ ہماری آنے والی نسلیں بھی بجا طور پر اس پر فخرکرتی رہیں گی۔6 ستمبر1965اور اس کے بعد آنے والے چند دنوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کا غرور خاک میں ملا دیا اور اسکے نا پاک عزائم پاش پاش کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر 1965کے واقعات ہمارے لیے قابل فخر ہی نہیں ایمان افروز اور سبق اموز بھی ہیں۔ ہماری مسلح افواج نے شجاعت قربانی اور ایثار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ جنگی مہارت،حکمت عملی اور نظم و ضبط کے ایسے مظاہرے پیش کیے جن کی مثالیں دنیا کی تاریخ میں کم نظر آتی ہیں۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کا بابرکت دن انسانیت کے لیے سب سے بڑی خوشی اور نعمت کا دن ہے جب خالقِ کائنات نے تاجدارِ مدینہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کو دنیا میں مبعوث فرمایا۔ آپ ﷺ کی آمد سے ظلمت و جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، انسانیت کو عدل، امن، بھائی چارے اور مساوات کا درس ملا اور ایک بہترین فلاحی معاشرہ قائم ہوا۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ اس وقت تشریف لائے جب دنیا گمراہی، ظلم اور خون ریزی میں ڈوبی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ نے انسانیت کو روشنی اور ہدایت عطا کی اور اپنی سیرتِ طیبہ کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ اسلام کی سربلندی اور انسانی فلاح صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمان اس بابرکت دن کو مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں تاکہ سیرتِ مصطفی ﷺ کو اجاگر کیا جا سکے۔ صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو آزادی اور کامیابی عطا فرمائے اور ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق دے۔

Related Articles

Back to top button