گلگت بلتستان

نوجوانوں کومنشیات کے اثرات سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسرار حسین

کوآرینیٹر سیڈو سے گفتگو

گلگت(پ،ر) نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے پھکر نگر کی کمیونٹی نے تمباکو اور دیگر منشیات پر مکمل پابندی عائد کرکے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کو علاقے کے باشندوں اور سماجی کارکنوں کی طرف سے بھرپور حمایت مل رہی ہے، جبکہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر اسرار حسین نے اسے نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے کارگر اقدامقرار دیا ہے۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر نے سیڈو (سوشل ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن) کے کوآرڈینیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے اس اقدام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں منشیات کے برے اثرات سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پھکر نگر کی کمیونٹی کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اور دوسرے علاقوں کے لیے بھی مثال قائم کرتا ہے۔ سیڈو کے کوآرڈینیٹر نے اس بات پر زور دیا کہ ”منشیات کی روک تھام کے لیے کمیونٹی کی سطح پر اٹھائے گئے ایسے اقدامات نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں گے، بلکہ معاشرے میں بہتری کا ذریعہ بھی بنیں گے انہوں نے کہا کہ پھکر نگر کا یہ اقدام نہ صرف مقامی سطح پر منشیات کے خلاف جنگ میں اہم قدم ہے، بلکہ یہ ملک بھر کے دیگر علاقوں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔ کمیونٹی کی سطح پر اٹھائے گئے ایسے اقدامات نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور معاشرے سے منشیات کے خاتم ے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔دوسرے علاقوں کے عوام اور اداروں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پھکر نگر کی طرح کے سودمند اقدامات اٹھا کر نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مقامی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کے باہمی تعاون سے کیے گئے اس فیصلے کے تحت پھکر نگر میں کسی بھی قسم کے تمباکو نوشی، گٹکا، پان مَسالا اور دیگر منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں کو منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان سے بچانے اور ان کے صحت مند مستقبل کی ضمانت دے گا۔

Related Articles

Back to top button