چیف سیکریٹری کا دورہ کھرمنگ؛سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ
چیف سیکرٹری نے ضلع کھرمنگ کے دورے کا آغاز یادگار شہداء پر حاضری سے کیا

کھرمنگ (پ،ر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ کھرمنگ کا دوسرا روز، یادگار شہداء پر حاضری، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ. چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ضلع کھرمنگ کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن کا آغاز ضلع ہیڈکوارٹر گوہری میں یادگار شہداء پر حاضری سے کیا، جہاں انہوں نے پھول چڑھائے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی اسکول کے ننھے منھے طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا، جس نے ماحول کو قومی جذبے سے بھر دیا۔یادگار شہداء پر حاضری کے بعد چیف سیکرٹری نے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں ژے ژے تھنگ، مرمق، چنگمر پل اور گنوخ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل، مشکلات اور نقصانات کی براہِ راست معلومات حاصل کیں۔متاثرین نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ اداروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے، نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالے کی ہدایات دینے اور عوامی مشکلات کے فوری حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی۔دورے کا مقصد حکومت کی جانب سے متاثرہ عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی بحالی کے عمل کو تیز تر بنانا تھا۔دوسری جانب بوائز ماڈل ہائی سکول مہدی آباد میں عید میلاد النبی (ص) اور یوم دفاع کے حوالے سے ایک پر رونق تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا