مظفرآباد

محکمہ آڈٹ کے سینئر آڈیٹر تنویر مغل کی پہلی برسی عقیدت وحترام سے منائی گئی

مظفرآباد(محاسب نیوز)محکمہ آڈٹ کے سینئر آڈیٹر و علاقہ ایئرپورٹ کی معروف شخصیت تنویر مغل(مرحوم)کی پہلی برسی عقیدت وحترام سے منائی گئی۔ پہلی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب مرحوم کے آبائی گھر ایئرپورٹ کے مقام پر منعقد کی گئی۔ قرآن خوانی‘ختم شریف‘محفل نعت کے بعد دعا کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں عوام علاقہ‘عزیزواقارب سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم تنویر مغل سمیت دیگر مرحومین کیلئے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فلسطین اور کشمیر کی آزادی، ملکی سلامتی کیلئے بھی دعا کی گئی۔

Related Articles

Back to top button