کالمز

محترمہ فریال تالپور کا اعتماد چوہدری ریاض کی سیاسی ہیٹرک کا ریکارڈ

شوکت جاوید میر

دو ہزار کے اکیس کے عام انتخابات میں قائم ہونے والی قانون ساز اسمبلی پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی کی تعداد گیارہ تھی اور بلا شبہ پارٹی کے صدر (وقت)چوہدری لطیف اکبر نے شبانہ روز کاوشوں اور اپنی خداداد صلاحتیوں سے آزاد کشمیر کے طول و عرض شہروں قصبوں دیہاتوں انتخابی حلقوں میں جا کر تنظیم سازی اور رکنیت سازی کی کنونشنز کا انعقاد کیا سیاسی عمل کو اتنے تسلسل سے آگے بڑھایا کہ پارٹی، پی ایس ایف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شعبہ خواتین لائرز ٹریڈ لیبر علماء مشائخ ونگز کے عہدیدران،کارکنان صبحِ آنکھ کھلتے ہی اپنے موبائل پر فون کالز یا پارٹی کے واٹسپ گروپوں میں آنے میسجز ملاحظہ کرتے کہ آج کس جگہ مظاہرہ ہو گا کس مقام پر کنونشن یا کوئی ریلی نکالی جائے گی اس طرح چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی کو بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں جو مجھ کو چھو لے گا وہ جل جائے گا کے مصداق پر چلایا اور وفاق میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے نظریاتی سیاست کی بائیس سالہ جدوجھد کی آڑ میں ایک ایمرجنسی وارڈ مستقل حاکموں کی زیر نگرانی قائم کیا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے اقتدار کے سیاسی مریضوں کے کامیاب آپریشن کئے گئے اس ایمرجنسی وارڈ میں لائے جانے والے سیاسی مریضوں میں غالب اکثریت کا نظریاتی تعلق پیپلز پارٹی سے ہوتا تھا چونکہ چیئرمین وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ذوالفقار علی بھٹو بننے کی تڑپ ستاتی تھی تو انھوں نے مظبوط سائبان کے سائے میں دل چیر کر نظریۂ بھٹو کی جاگیر میں افکار عمرانیہ کی پوند کاری کرنی شروع کر دی مڈ نائٹ آپریشن وقتی کامیابی کا ڈنکا بجانے کا سبب بنے اور وہی تجربہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات سے قبل ایوان وزیراعظم اسلام آباد یا بنی گالا میں قائم کئے گئے ایمرجنسی وارڈ اور آپریشن تھیٹر میں آزاد کشمیر کے نامور سیاستدانوں کا معروف سیاسی شخصیات اور گھرانوں ریاضت رکھنے والے محنتی سیاسی کارکنوں کے تھوک سے آپریشن ہوئے اور گلے میں مفلر پہنا کر سرجری کی واردات ڈالی گئی جو باہر سے قد آور اور اندر سے پستہ قامت ثابت ہوئے ان بظاہر کے قد آور سیاستدانوں سیاسی گھرانوں میں پیپلز پارٹی کے پیلٹ فارم سے وزیراعظم قائد حزب اختلاف پارٹی صدر رہنے والے بیرسٹر سلطان محمود پیپلز پارٹی کی قیادت محترمہ فریال تالپور اور مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض کی اعلیٰ ظرف سوچ سے گڈ گورننس کمیٹی کے غیر منتخب چیئرمین اور قبل ازیں ٹکٹ پر جیتے والے فرزند بزرگ شخصیت چوہدری صحبت علی اور ایک ہی والدین کے سگے رشتوں میں برادران یوسف کی مثال چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے ہی نہیں محنت کی عظمت سے آسمان تجارت کی بلندیوں کو چھونے والے منتشر الخیال سردار تنویر الیاس خان حقیقی قد آور مسلمہ حثیت رکھنے والے مجاہد اول سردار محمد عبد القیوم خان سے بحثیت وزیراعظم بارہ ہزار ووٹوں کی برتری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر دارالحکومت مظفرآباد سے ممبر اسمبلی منتخب ہونے والے خواجہ فاروق احمدومسلم کانفرنس کو داغ مفارقت دینے والے مستقل مزاج عوامی رہنما علی خان چغتائی کے فرزند دیوان علی خان چغتائی سردار عبد القیوم خان نیازی پی ایس ایف سی نظریہ بھٹو کے پیروکار چوہدری رفیق نیر سابق وزیراعظم جاذب نظر سحر انگیز شخصیت کے مالک ممتاز حسین راٹھور کے تلخ سیاسی فیصلے اسمبلی تحلیل کئے جانے کے مشکل ترین حالات میں انکے ساتھ دوسرے جیتے والے ممبر اسمبلی سردار اختر حسین ربانی کے فرزند فہیم ربانی پیپلز پارٹی کے قائمقام صدر اور وزیر زراعت رہنے والے سردار محمد حسین آزاد حثیت سے نمودار اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر جیت کر تو کون میں کون کی پالیسی پر گامزن رہنے اور بقول ان کے خانہ کعبہ کی جالیوں سے لپک کر عہد و پیمان کرنے والے چوہدری رشید سمیت بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن مسلم کانفرنس سے ہے وفائی کرنے والے آج جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فورم سے عوام کے غیض و غضب کے نشانے پر ہیں کیا خوب کہا شاعر نے،
پھرتے میر خوار کوئی پوچھتا نہیں،
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی،
اور پھر وہی پاکستان پیپلز پارٹی اسکی قیادت صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض نے انھیں انکی تمام تر شاطرانہ مکارانہ چالوں کو سمجھتے ہوئے دست شفقت میں لے لیا ان بے اعتباروں نے پارٹی کے نظریاتی پیروکاروں پر پے در پے خود کش بمباری کر کے شھداء کے ارواح کو دکھی کیا اور ان صاحبان سورج مکھی کا وصف رکھنے والوں کیلئے کہا گیا،
جب تک بکے نہ تھے کوئی پوچھتا نہ تھا،
تو نے ہمیں خرید کر انمول کر دیا،
جواب میں کسی دل جلے نے برجستہ یہ شعر پڑھ دیا،بس اتنی بات پہ چھینی گئی ہے راہبری ہم سے،
کہ ہم سے قافلے منزل پہ لٹوائے نہیں جاتے، اور پھر دوسروں نے گرہ لگائی ہو گی، نہ ادھر ادھر کی تو بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا،
ہمیں راہزنوں سے غرض نہیں تیری رہبری کا سوال ہے،
محترمہ فریال تالپور کے اعتماد اور معتمدِ خاص کی داستان،
قارئین کرام پیپلز پارٹی کے سیاسی افق پر چھائے با الفاظ دیگر سیاہ و سفید کے مالک چوہدری ریاض وفاؤں کا استعارہ میٹھی زبان عزت افزائی کا سہارا سیاسی کارکنوں کے حقوق آواز خلق خلق نقارہ خدا سمجھو گے آمین اعلیٰ درجے کے ذہین فطین روز اول سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نظریاتی نرسری کا شجر سایہ دار ہیں جنکی بنیادی تربیت قائد انقلاب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت میں ہوئی چوہدری ریاض کو پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کے دوران جان سے مارنے کی کوشش کی گئی لیکن مارنے والے سے بچانے والے۔

Related Articles

Back to top button