ابیٹ آبادقومی

لائق ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا جومحنت کرے گا صلہ پائے گا ، خالد خان

ہریپور(ڈپٹی بیورو چیف) پیس سکول اینڈ کالج ہریپور نے صوبے میں اپنی انفرادی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے تعلیمی میدان میں سبقت لے گیا ملائل خان ولد اعجاز خان علیزئی نے نہ صرف ایبٹ آباد بورڈ بلکہ پورے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ نویں جماعت کی طالبہ عمیرا مریم ولد نثار احمد نے بورڈ میں 588 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی ہے جبکہ اسی اسکول کی طالبہ نایاب نے 577 نمبر حاصل کئے پورے صوبے میں اول نمبر پر آنے والی سیکنڈ ائیر کی طالبہ ملائل خان جس نے 1173 مارکس لیکر نہ صرف بورڈ بلکہ صوبہ ٹاپ کیا ہے نے اپنی تقریر میں اس بات کا اعادہ کیا کہ جب کوءچاہے کہ اسے ایسا کرنا تو اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا کہا کہ میں نے والدین سے وعدہ کیا تھا آپ لوگ مجھے اس ادارے یعنی پیس میں داخلہ دلوا دیں وہ بورڈ ٹاپ کرنا چاہتی اور پھر وہ دن بھی آگیا الحمدللہ بورڈ بھی ٹاپ کیا پرنسپل پیس اسکول اینڈ کالج خالد خان نے کہا کہ لائق ہونا کوءمعنیٰ نہیں رکھتا جو محنت کرے گا وہی صلہ پائے گا اور اللہ بھی محنت کرنے والوں کے ساتھ ہے اور ان بچیوں نے آج ہمارا بھی سر فخر سے بلند کر دیا ہے

Related Articles

Back to top button