بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مہاجرین نمائندہ فورم کے زیر اہتمام یوم سیاہ

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)مہاجرین نمائندہ فورم 1989 کے زیرِ اہتمام 26 جنوری یومِ سیاہ کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں ایک عظیم الشان بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئی، جس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس، مہاجرین نمائندہ فورم، جموں و کشمیر لبریشن سیل، متحدہ جہاد کونسل جماعت اسلامی آزاد کشمیر، حکومتی نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ریلی کی قیادت حریت کانفرنس قائدین نے کی مہاجرین نمائندہ فورم کے رہنما جناب غلام حسن بٹ، سیکریٹری جنرل آل پارٹیز حریت کانفرنس پرویز احمد شاہ، مشتاق الاسلام، راجہ شاہین، محمد اقبال اعوان، محمد مقصود بٹ، امتیاز بٹ، صادق حسین نقوی، حزب المجاہدین کے ناظم الامور اعظم غازی‘امیر ضلع جماعت اسلامی راجہ آفتاب خان‘محمد مقصود مغل، محمد صدیق داود، نشاد بٹ، عامر عباسی، محمد شبیر کشمیری، ضمیر احمد ناز، تنزیر اقبال، محمد مقصود کیانی، چوہدری شاہ ولی، چوہدری اسماعیل، شفیع بھٹی، امتیاز احمد لون، گلزار ملک، شاہ زمان تانترے، عبد الحمید لون، محمد عالم مغل، اشتیاق بٹ، سید تنویر حسین نقوی، محمد شفیع چوہدری، قاری ملک شہباز، الطاف حسین میر، ماسٹر ارشاد راجہ اور راجہ بشارت سفیر کیانی، الطاف تانترے، راجہ وسیم،ماسٹر اعظم، حیدر کشمیری، و دیگر نوجوان مہاجر قائدین شامل تھے۔ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیاہ پرچم اٹھائے مظاہرین کی ریلی گھڑی پن چوک سے شروع ہو کر ضلعی کوارٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو کشمیر سے نکلنے پر مجبور کریں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کروائیں۔شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف درج ذیل نعرے تحریر تھے:بھارتی غاصبو! کشمیر ہمارا چھوڑ دو‘کشمیر میں مظالم بند کرو‘کشمیریوں کو جینے دو‘بھارت! تیرے ہاتھ میں وہ لکیر نہیں‘کشمیر تیرے باپ کی جاگیر نہیں‘مردہ باد، مردہ باد‘انڈین ڈیموکریسی مردہ باد‘بھارت کشمیر سے نکل جاؤ‘ورنہ کشمیر تمہارے لیے قبرستان بنے گا‘گو انڈیا، گو بیک‘مظاہرین نے نعروں، کتبوں اور بینرز کے ذریعے بھارتی ظلم، جبر اور ناجائز قبضے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر سے بھارت کے مکمل انخلا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ شرکاء نے خون کے آخری قطرے تک بھارت مخالف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ریلی میں پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے جیسے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور اس بات کا اعلان کیا گیا کہ آزادی کی یہ جدوجہد منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔




