ایبٹ آباد جلال بابا آڈیٹوریم میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

ایبٹ آباد (محاسب نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیرِ اہتمام جلال بابا آڈیٹوریم میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نعت اور قرا¿ت کے بین الاضلاعی مقابلے منعقد کیے گئے۔ کمشنر ہزارہ فیاض علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کے ہمراہ پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ مقابلے کے شرکاء نے اپنی خوبصورت آوازوں اور دلنشین انداز سے حاضرین کو مسحور کیا۔مقابلوں کے اختتام پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 80 ہزار روپے، دوسری پوزیشن پر آنے والے کو 60 ہزار روپے، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 40 ہزار روپے کے انعامی چیکس دیے گئے۔ تقریب کا مقصد نوجوان نسل میں سیرتِ طیبہ کے فہم و شعور کو اجاگر کرنا اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروانا تھا۔