میرپور‘ ڈینگی وائرس سے آگاہی کے حوالے سے آگاہی سیشن

میرپور (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ / ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر ندیم احمد فضلداد کی ہدایت پر ڈینگی وائرس سے آگاہی کے حوالے سے آگاہی سیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال میں منعقد کیا گیا جس کا اہتمام محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور نے مسلم ہینڈز کے تعاون سے کیا۔ اگاہی سیشن کا مقصد طلباء اور اسکول کے عملے کو ڈینگی بخار سے بچاؤ، اس کی علامات اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔محکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹر محمد جنید ڈزیز سرویلنس آفیسر، محمد عقیل ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر اور ظفر اقبال سیکٹر انچارج شعبہ متعدی امراض اور مسلم ہینڈز میرپور سے ہیڈ آف پروگرامز بلال انجم کاظمی اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔سیشن کا آغاز ڈینگی بخار سے متعلق ایک معلوماتی پریزنٹیشن سے ہوا جس میں ڈاکٹر محمد جنید نے بتایا کہ ڈینگی وائرس ایڈیز مچھر کے ذریعے پھیلتا ہے۔ اس کی عام علامات میں تیز بخار، شدید جسم درد، سر درد اور تھکن شامل ہیں۔ ڈزیز سرویلنس آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ گھروں اور آس پاس کے ماحول میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے