مظفرآباد

بھارت نے ہمیشہ دوغلی پالیسیوں سے دنیا کو دھوکہ دیا، مسلم کانفرنس اسلام گڑھ

اسلام گڑھ (نامہ نگار)مسلم کانفرنس کو بنے ہوئے 93 سال ہو گئے ہیں مسلم کانفرنس کی ایک صدی پر محیط سیاسی جدوجہد ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق، خود ارادیت اور آزادی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ یہ جماعت بانیانِ تحریکِ آزادی کشمیر کی وارث اور عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی نارووال میاں ذیشان رضا انصاری،مرکزی ممبر مجلس عاملہ پیر سید مظفر حسین گیلانی،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے رہنما ہمایوں چغتائی، پہلوان ذوالفقار،سردار اسامہ نیر نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔میاں ذیشان رضا انصاری نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنی دوغلی اور جابرانہ پالیسیوں سے دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔ کبھی وہ انسانی حقوق کا علمبردار بننے کی کوشش کرتا ہے تو کبھی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتا ہے۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم اور جبر سے کسی قوم کے نظریات ختم نہیں کیے جا سکتے۔ پیر سید مظفر حسین نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی جڑیں عوام میں پیوست ہیں اور یہ جماعت ہمیشہ ریاستی تشخص، ملی اتحاد، اور تحریک آزادی کشمیر کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ ہمایوں چغتائی نے کیا کہ ایسے ہتھکنڈے نہ مسلم کانفرنس کو کمزور کر سکتے ہیں، نہ ہی کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کو متزلزل کر سکتے ہیں۔ مسلم کانفرنس اپنے سیاسی، سفارتی اور نظریاتی محاذ پر تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی، کیونکہ یہ جماعت کشمیری عوام کی آواز اور اُن کے حقِ خودارادیت کی نمائندہ جماعت ہے۔

Related Articles

Back to top button