کالمز

پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے عوامی توقعات

تحریر: سید حسنین کاظمی ممبر ضلع کونسل پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جہلم ویلی:

آزاد کشمیر میں کافی عرصہ سے طاری سیاسی جمود کا بالآخر اختتام ہوا اور صدر پاکستان مرد حر جناب آصف علی زرداری چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور صاحبہ کی فہم و فراست سے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر نظریہِ بھٹو کے پیروکار فاتح قرار پائے اور رب العالمین نے جناب فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کیا اس سے قبل انکے والد بزرگوار جناب ممتاز حسین راٹھور جنھیں اہل کشمیر بالخصوص شہریان مظفرآباد آجتک اپنے اذہان و قلوب میں زندہ رکھے ہوئے ہیں کو دلوں کا حکمران بھی کہتے ہیں وزارتِ عظمیٰ کے منصب جلیلہ پر فائز رہ چکے ہیں گرچہ مرحوم ممتاز حسین راٹھور کم عرصہ وزیراعظم رہے مگر انکی عوام دوست پالیسیاں اور لوگوں کے مفاد کے لیے کیے گئے کام آج بھی انہیں لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں میں بحثیت ممبر ضلع کونسل وسیاسی کارکن پاکستان پیپلز پارٹی اپنے قائد جناب بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور صاحبہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے جناب فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ اس بات کی قوی امید رکھتا ہوں کہ جناب وزیراعظم سابقہ دور حکومت کی پیدا کردہ لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے ریاست میں انصاف کا شفاف نظام قائم کرنے کے ساتھ سالہا سال سے التواء کا شکار امور جس میں ریاستی چھوٹے ملازمان کے مسائل بیروزگاری کا خاتمہ ضلع جہلم ویلی کے انتظامی ڈھانچے میں ملازمان کی کمی کو پورا کرنا اور اس ضلع میں پولیس نفری کی سیٹوں کی تخلیق کے ساتھ ترقی کے منتظر پولیس اہلکاروں کی ترقیابی پر راست اقدام اٹھائیں گے جبکہ محکمہ پولیس میں عرصہ دراز سے ایڈیشنل آئی جی کی خالی سیٹ جس پر سابقہ وزیراعظم نے سنیارٹی لسٹ پر پہلے نمبر پر درج اور سینئر ترین ڈی آء جی یسین قریشی کو باء پاس کرتے ہوئے اپنے منظورِ نظر اور سنیارٹی لسٹ پر تیسرے نمبر کے ڈی آء جی کو خلاف میرٹ ایڈیشنل آئی جی تعینات کرنے کی کوشش کی جس زیادتی کو حقدار آفیسر اور سنیارٹی پر پہلے نمبر پر درج سینئر ترین ڈی آء جی یسین قریشی نے عدالت العالیہ میں اپیل کرتے ہوئے تو رکوایا مگر اسکے بعد ایڈیشنل آئی جی ترقیابی کی جائز فائل وزیراعظم وقت چوہدری انوار الحق کے جاہ و جلال کی بھینٹ چڑھی رہی جو میرٹ پر ہونے کے باوجود آج تک برادری اور کنبے کے ساتھ ساتھ سیاسی آشیر باد نہ ہونے کے باعث وزیراعظم کے ٹیبل کی دھول چاٹ رہی ہے اور جناب وزیراعظم شاید سیکرٹریٹ میں موجود مظبوط لابی ایڈیشنل آئی جی کی ترقیابی کی اس فائل کو آپکی نظروں سے بھی اوجھل رکھے مگر میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ دیگر مسائل کے حل کے ساتھ غیر منصفانہ اور قبیلاء تعصب کے طور پر روکی گء ایڈیشنل آئی جی کی فائل کی انہی دنوں منظوری دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریہ ”حقدار کو حق دو ” کو بلند کریں گے یہی عمل آپکی عزت میں مزید اضافہ کرنے کے ساتھ دلوں کے حکمران آپکے والد محترم مرحوم ممتاز حسین راٹھور کی روح کو تسکین عطاء کرے گا۔

Related Articles

Back to top button