فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری تاریخی اقدام: منیرقریشی‘ منیب قریشی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) ریٹائرڈ سیکشن آفیسر مالیات منیراحمدقریشی میونسپل کونسلر منیب قریشی نے حکومت پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے اس فیصلے کے دررس نتائج برآمد ہونگے۔ معرکہ حق بیان مرصوص میں جنرل سید عاصم منیر اور فضائیہ کے سربراہ بابر سلیم سدھو نے پاکستان کے ازدلی دشمن بھارت کو وہ جواب دیا۔ جو تاریخ میں زندہ رہے گا۔ عاصم منیر اور بابر سلیم کو مدت ملازمت میں توسیع دیکر ایک فرض کی ادائیگی کردی گئی۔ اپنے مشترکہ بیان میں منیر قریشی اور منیب قریشی نے کہا کہ آپریشن سندور بھارت نے پاکستان پر ٹھونسہ تھا بھارتی فوج کی یہ خام خیالی تھی کہ وہ آزادکشمیر میں آپریشن کرکے اور پاک فوج کو للکار کر زیر کرلے گا لیکن صدقے جائیں پاک فوج اور جنرل سید عاصم منیر پر کہ جنرل عاصم منیر نے آپریشن سندور کے دو دن بعد ہی بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ ایڈین فوج کی چیخیں امریکہ تک پہنچی ٹرمپ نے مداخلت کی۔ مودی چیخ اُٹھا اور بلا آخر پاک فوج کی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے جنگی کی۔ انہوں نے کہاکہ جنرل سید عاصم نے ابھی اپنے ملک اور قوم کا دفاع کیا ہے بھارت یہ اندازہ کرلے کہ جب حافظ چیف آف ڈیفنس فورس نے اگر بھارت پر حملہ کردیا تو اس کیا نتیجہ نکلے گا۔




