مظفرآباد
ایکشن کمیٹی کا یاسین ملک کی رہائی کیلئے آج 12بجے تک شٹرڈاؤن کا اعلان
مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی یاسین ملک کی بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی کے خلاف اوررہائی کے حق میں آج آزادکشمیر میں صبح سے 12 بجے تک شٹر ڈاؤن احتجاج ہوگا۔ احتجاجی ریلی اور اقوام متحدہ کے سفیر کو مظفرآباد میں قرار داد پیش کی جائے گی۔ جموں کشممیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبر شوکت نواز میر کے مطابق صبح سے 12 تک کاروبار زندگی معطل رہے گا۔ آزادی چوک مرکزی ایوان صحافت تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی وہاں سے ایک وفد دومیل اقوام متحدہ کے مبصر تک جائے گا جو وہاں اقوام متحدہ کے مبصر کو قرار داد پیش کرے گا جس میں یاسین ملک کی پھانسی جو غیر قانونی ہے اور یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کو جنجھوڑا جائے گا کہ وہ اپنا کردار ادا کرے بھارت دہشت گرد ظٓلم جابر ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر کو جابرانہ قبضہ جما رکھا ہے اور کشمیری قیادت یاسین ملک کو پھانسی کی سزا سنا دی ہے شبیر شاہ، آسیہ انداربی سمیت دیگر حریت قیادت کو بلا جواز گرفتار کر رکھا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔





